موٹرسائیکل سلپ، مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک، 4 زخمی، گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر

November 06, 2022

خیرپور+ڈگری+سیتاروڈ(بیورورپورٹ+ نا مہ نگاران)موٹر سائیکل سلپ، مختلف حادثات وواقعات میں 4 افراد ہلاک، 4ز خمی،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،خیرپور:کچے کے علاقے سگیوں کے قریب گوٹھ جوان کلہوڑو میں ملزم حکیم ماچھی نے اپنی 18 سالہ بیوی نمانی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا ملزم نے بیوی پر کار وکاری کا الزام لگا کرموت کی گھات اتار نے کے بعد اس کی لاش دریائے سندھ میں بہاد ی ۔فیض گنج میں مہران نیشنل ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ڈرائیور کچل کر ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق فیض گنج میں مہران نیشنل ہائی وے پر ٹریکٹرٹرالی روڈ کے گڑھے میں پھنس کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹرڈرائیور مشکو ر بھٹی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے کچل کر ہلاک ہو گیا۔ڈگری:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا۔ گوٹھ چیئرمین یونس قائم خانی کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار40 سالہ نوجوان رتن بھیل ولد کچرو بھیل ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والا رتن بھیل پیپلز پارٹی کے رہنما علی حسن قائم خانی کا ڈرائیور تھا۔ پولیس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے.دوسری جانب ڈگری بائی پاس پر موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے پر موٹر سائیکل سلپ ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں چار افراد شگن بجانو۔ شریمتی میرا۔ راجہ اور پانچ سالہ مکیش بجانو زخمی ہو گئے۔ جن کو تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا۔سیتاروڈ55: سالہ محبوب علی کبڑو چانڈیو ہلاک ہو گیا ۔ہالا:ضلع مٹیاری میں دن دھاڑے چوریوں کا سلسہ تھم نہ سکا عوام کا جینا محال درجنوں بائیک سمیت چلتے ٹرالر سے گاڑیاں چوری ہونے لگی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔