پی ٹی آئی: لانگ مارچ قافلے پر حملے کے خلاف کارکنوں کی احتجاجی ریلی

November 06, 2022

خیرپور(بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ قافلے پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی نیشنل بینک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ریلی کی قیادت پی ٹی آئی ضلع خیرپور کے صدر سید شاکر علی شاہ ، پیر گل شاہ، امجد ابڑو، ممتا ز علی آرائیں ، ثاقب راجا منگی، دانیال بھٹی ، فراز سہاگ اور دیگر کررہے تھے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کے دوران کارکنوں نے نعرے بازی کی ،سید شاکر علی شاہ اور دیگر نے اس موقع پر کہاکہ عمران خان کے لانگ مارچ قافلے پر حملہ کھلی دہشت گر دی ہے وہ حملے کی شدید مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ حملے کا منصوبہ بنانے اور گرفتار ملزم کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو گرفتا رکر کے قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔