گورنر سندھ سے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی ملاقات

November 08, 2022

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ طائی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے کہاکہ اشرف طائی ہمارا اثاثہ ہیں وفاقی حکومت سمیت پوری قوم ان کی خدمات کی قدر کرتی ہیں، پاکستان میں مارشل آرٹ کے بانی اشرف طائی نے بانڈو، کک باکسنگ، اور کراٹے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

گرینڈ ماسٹر کے شاگرد مختلف شعبوں میں ملک اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، مارشل آرٹس سیلف ڈیفنس کے لئے بھی اہم ہے، جلد طائی سینٹر کا دورہ کرکے صورتحال کا خود جائزہ لونگا، ملک کے لئے بے پناہ خدمات انجام دینے والے گرینڈ ماسٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، ملاقات کے دوران اشرف طائی اور ثمینہ طائی نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر گورنر سندھ کو مبارک باد دی۔