گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اسپورٹس وفد کی ملاقات

November 15, 2022

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، اسپورٹس آرگنائزرز کھیل اور کھلاڑی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم کی قیادت میں ملنے والے اسپورٹس آرگنائزرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، ملاقات میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے انجینئر محفوظ الحق، گلفراز احمد خان، احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، آصف عظیم، غلام محمد، ایاز منشی، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، کاشف فاروقی، اصغر عظیم، محمد خرم سمیت دیگر موجود تھے۔