کراچی: سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم

November 17, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم کر دی گئی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بائیو کیمیکل لیب کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب کی مدد سے نیوروٹک، منشیات اور خوراک کی آلودگی جیسے مسائل کا تجزیہ کر کے حل نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیب میں پی ایچ ڈی، ماسٹر کوالیفائیڈ اسٹاف ہے جنہیں مشینوں کی ایک سال کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایک اور بائیو کیمیکل لیب کی ضرورت ہے، وہ بھی جلد ہی تعمیر کر لی جائے گی۔