عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

November 17, 2022

عمران خان—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِصدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ 21 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ کی پنڈی پہنچنے کی حتمی تاریخ کااعلان پارٹی چیئرمن تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔