ٹی وی والے کمرے میں نماز ادا کرنا

November 18, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کمرے میں ٹی وی موجود ہو تو اس کمرے میں نماز ادا کرنے سے نماز ادا ہوجائے گی؟

جواب: ٹی وی رکھنا اور دیکھنا ناجائز ہے، اگر کمرے میں ٹی وی چل رہا ہے تو اس کمرے میں نماز مکروہ ہوگی، اور اگر ٹی وی بند ہو تو اس کمرے میں نماز بلاکراہت ادا ہو جائے گی، تاہم اگر یہ کمرہ لہوو لعب اور اسی گناہ کے کام کے لیے مخصوص ہو تو گناہ کے ان کاموں کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں بھی نماز پڑھنا کراہت سے خالی نہیں ہے۔ گھر میں ایسا کمرہ ہو تو اسے معاصی اور آلاتِ معصیت سے پاک کرکے اس میں نماز اور یادِ خداوندی کا اہتمام کرنا چاہیے، تاکہ شیطانی اثرات اور بے برکتی سے نجات ملے۔