پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کی کمی

November 17, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 164 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 819 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 329 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 104 رہی۔

100 انڈیکس نے رواں ہفتے مسلسل چوتھے روز 43 ہزار سے اوپر کاروبار کیا لیکن اختتام اس حد سے نیچے ہی کیا۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 836 ارب روپے ہے۔