بابر اعظم کا نیا ’بیٹ‘ تیار

November 19, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے مشہور برطانوی کرکٹ برانڈ نے نیا بیٹ تیار کردیا۔

گرے نکولس نامی کمپنی نے بابر اعظم کا بیٹتیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بہت جلد اس بیٹ کو گراؤنڈز میں استعمال کرتے نظر آئیں گے۔

بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کرکٹکی دیگر چیزیں بھی بناتی ہے۔