امریکی محکمہ خارجہ نے اُمورِ فلسطین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

November 24, 2022

امریکی محکمہ خارجہ نے ہادی عمرو کو اُمورِ فلسطین کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطین کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی امور کے لیے نئے نمائندہ خصوصی کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور یہ ذمہ داری ہادی عمرو سرانجام دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو امریکا اور فلسطین کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے فلسطین کے لیے کوئی نمائندہ خصوصی مقرر نہ تھا۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات نمائندہ خصوصی برائے فلسطین، فلسطینی شہریوں اور ان کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے قائم کریں گے۔

محکمے نے مزید کہا کہ نمائندہ خصوصی ہادی عمرو اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نائڈس اور ان کی ٹیم کے ہمراہ فلسطین سے متعلقہ مسائل پر اسرائیل سے رابطہ رکھیں گے۔