الجزائر: آتشزنی کے جھوٹے الزام میں ایک قتل پر عدالت کی 49 افراد کو سزائے موت

November 24, 2022

الجزائر کے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ایک شخص کے قتل کے کیس میں مقامی عدالت نے 49 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

دارالحکومت الجیرس سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر 38 سالہ جمال بن اسماعیل کے قتل کا واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا۔

جمال بن اسماعیل - فوٹو: فائل

خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بےگناہ ثابت ہوا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر میں گذشتہ سال جنگلات میں لگی آگ سے 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندیہے۔