اقرا یونیورسٹی میں 3 ڈگری پروگرمز اور پی ایچ ڈی اسناد دینے کی منظوری

November 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقراء یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 43واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارت میں کیمپس کراچی میں منعقد ہوا جس میں تین نئے ڈگری پروگرامز بی ایس پبلک ہیلتھ، بی ایس فوڈ اینڈ سائنس ٹیکنالوجی اور بی ایس بزنس اینالیٹکس کی منظوری دی گئی اور اسے ایم بی اے میں ’’ہیلتھ کیئر مینجمنٹ‘‘ کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ دریں اثناء بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) کے 54 واں اجلاس میں امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی سند جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں محکمہ تعلیم میں محمد اکرم، فوزیہ رفیق، علی گل، نذیر احمد، اور زاہد علی جب کہ حنا نجم، ارم بتول، ام حبیبہ، محمد عرفان، اور کنول نواز کو بزنس ایڈمنسٹریشن میں جبکہ ثاقب مجید کو کمپیوٹنگ اور ٹیکنالوجی میں سند جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔