صدر علوی نے سمری پر دستخط کرکے اچھی مثال قائم کی، ضیاء عباس

November 25, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں تمام جماعتوں کی رضا مندی خوش آئند بات ہے،صدر عارف علوی نے سمری پر دستخط کرکے اچھی مثال قائم کی ہے، اگر وہ کوئی تنازع پیدا کرتے تو ملک نئے بحران سے دوچار ہوجاتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب اپنی سیاسی حکمت عملی بدلنا ہوگی، وہ ملک کو جمہوری اعتبار سے مضبوط بنانے کی کوشش کریں، عمران خان لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست چھوڑ کر موجودہ اسمبلی میں واپس جائیں اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں، آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک کی تام سیاسی جماعتوں کو مل کر معاشی بحران کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔