زرداری پھر پنجاب میں تبدیلی کیلئے متحرک، چند روز میں لاہور پہنچ جائیں گے، بلاول ہاؤس میں انتظامات شروع

November 25, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے ساتھ ہی حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہوگیا،پنجاب میں حکومتی تبدیلی کا کام گزشتہ دنوں سے حکومتی اتحاد کی بے پناہ سیاسی مصروفیت کی وجہ سے رکا ہوا تھا،اب معاملات کچھ سلجھتے دکھائی دیتے ہی اتحادیوں نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں تبدیلی کیلئے اپنا طویل سیاسی تجربہ بروئے کار لانے کی درخواست کی ہے،آصف علی زرداری آئندہ چند دن میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور کچھ روز وہاں لاہور میں قیام کریں گے۔