بلغاریہ میں انسانی اسمگلروں کی وین پولیس سے ٹکرا گئی

November 25, 2022

صوفیا (نیوز ڈیسک) بلغاریا کے دارالحکومت کے نزدیک انسانی اسمگلروں کی وین پولیس کی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور پولیس چیک پوائنٹ سے فرار ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرائیور کو پولیس چیک پوائنٹ پر روکا گیا تو اس نے گاڑی روکنے سے انکار کر دیا ۔