پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے غلط پارکنگ پر جرمانوں میں 50 فیصد اضافہ

November 25, 2022

لندن (پی اے) پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 12ماہ کے دوران غلط پارکنگ پر جرمانوں میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈرائیور اور وہیکل لائسنسنگ اتھارٹی کے مطابق اپریل سے جون کے دوران مجموعی طورپر 2.7ملین یعنی روزانہ 30ہزار ٹکٹ جاری کئے گئے۔ RAC فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیور پارکنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ DVLA کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ کار پارکس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر شاپنگ سینٹرز، تفریحی مقامات اور موٹروے سروس کے علاقے میںکار مالکان کا تعاقب کیا جاتا ہے۔ ٹکٹ جاری کئے جانے سے ڈرائیور کو کم وبیش 100پونڈ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ کار ڈرائیورز نے پرائیویٹ پارکنگ کرنے والوں پر گمراہ کن اور کنفیوز کرنے والے نشانات لگانے، بزور بقایاجات کی وصولی اور نامناسب فیس وصول کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ RAC فائونڈیشن کے ڈائریکٹر اسٹیو گوڈنگ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کار کی انتظامیہ پھل پھول رہی ہے ساڑھے 3سال بعد اب ان کے بارے میں قانون سازی کی گئی ہے اور حکومت اب بھی کوڈآف پریکٹس ایکٹ 2019کے تحت حاصل پارکنگ کے حوالے سے اپنے اختیارات استعمال نہیں کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ہرسال لاکھوں افراد کو 100 پونڈ کا جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔تازہ ترین ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ سسٹم ٹوٹ چکا ہے، ہمیں امید ہے کہ نئی وزارتی ٹیم اس حوالے سے نئی امنگوں کے ساتھ کام کرے گی۔ کوڈ آف پریکٹس کے تحت، جو اگلے سال کے آخر میں پورے برطانیہ میں نافذالعمل ہوگا، پارکنگ کے جرائم پر جرمانے کی رقم نصف یعنی 50پونڈ کرنے کو کہا گیا ہے۔ لیولنگ اپ، ہائوسنگ اور کمیونٹیز کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت کم تعداد میں کمپنیاں ناقابل قبول کا م کر رہی ہیں، ہم اس مسئلے کو حل کرنے اور ڈرائیوروں کے تحفظ کیلئے بہت جلد اپنے پرائیویٹ پارکنگ کوڈ آف پریکٹس جاری کریں گے۔