قومی قیادت نے متفقہ اور غیر متنازع آرمی چیف دیا‘ حافظ حمداللہ

November 25, 2022

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ قومی قیادت نے قوم کو متفقہ اور غیر متنازع آرمی چیف دیاہے سینیارٹی کی بنیاد پر جو تعیناتی ہوئی اس پر حکومتی اتحاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تقرری سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا بھی خوش آئند ہے۔