ایلون مسک نے ٹوئٹر کے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کا اعلان کردیا

November 25, 2022

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاؤنٹس آئندہ ہفتے سے بحال کردیئے جائیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک معروف کہاوت ’زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھو‘بھی لکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاؤنٹس بحال کئے تھے۔