چین : رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

November 25, 2022

چین کے سنکیانگ ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

سنکیانگ کے شہر ارمچی کی عمارت کی 15 ویں منزل پرآگ گزشتہ رات لگی جو دیگرمنزلوں تک پھیل گئی۔

آگ میں زخمی ہونے والے 9 افراد کےپھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں لیکن انکی حالت بہتر ہے۔

عمارت میں آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ساکٹ ایکسٹینشن کو قراردیا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چین میں حالیہ چند دنوں میں یہ آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہران یانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔