ایران نے ویلز کو 0-2 سے ہرا دیا، گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

November 25, 2022

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء میں گروپ بی کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے دی۔

الریاں کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی اُمید لیے میدان میں اتریں۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں ویلز کی گول کرنے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

انجری ٹائم میں ویلز نے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن کاؤنٹر اٹیک میں ایران نے گول کردیا۔

دو منٹ بعد ایران نے دوسر ا گول کرکے ویلز کو 0-2 سے ہرادیا۔