انگلینڈ ٹیم کا وارم اپ میچ کے تیسرے روز نہ کھیلنے کا فیصلہ

November 26, 2022

اسکرین گریب

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے وارم اپ میچ کے تیسرے روز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن کو ترجیح دی۔

انگلینڈ نے پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا، میچ میں انگلش ٹیم نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک روز بیٹنگ اور ایک روز بولنگ کی۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل فاسٹ بولر مارک ووڈ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

مارک ووڈ کولہے کی انجری کا شکار ہیں انہوں نے زیادہ بولنگ بھی نہیں کی۔

انگلش ٹیم کے کپتان کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پہلے دو روز میچ کے بہت اچھے رہے دوسرے روز ہم نے سب کھلاڑیوں سے بات کی۔

انہوں ے کہا کہ سب کی بہت اچھی تیاری ہوئی ہے کوئی تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہتا۔

بین اسٹوکس کاکہنا تھا کہ مجھے ان تین دنوں کا یہاں بہت فائدہ ہوا ہے، ہمیں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان میں بھی تین دن کی ٹریننگ کا موقع ملے گا۔