سان فرانسسکو میں پولیس روبوٹس مجرموں  کو گولی مارینگے

November 26, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پولیس روبوٹس کو جرائم پیشہ افراد پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سان فرانسسکو پولیس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف جان لیوا روبوٹس تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس سے قبل شہری پولیس ان روبوٹس کو صرف بموں کو ناکارہ بنانے یا پھر جاسوسی اور نگرانی کیلئے استعمال کرتی تھی لیکن اب انہیں ’’ڈیڈلیِ فورس آپشن‘‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس تجویز کے تحت پولیس والے اپنے گاڑی نما روبوٹس (جن پر اسلحہ نصب ہوتا ہے) کو جرائم پیشہ افراد پر فائر کھولنے کیلئے استعمال کر سکیں گے۔