لیتھم، ولیمسن کی شاندار بیٹنگ، کیویز پہلے ون ڈے میں کامیاب

November 26, 2022

آکلینڈ (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعہ کو ڈے اینڈ نائٹ میچ میں بھارت نے 7 وکٹ پر 306 رنزاسکور کیے ۔ شیکھر دھون 72، شبھمن گل 50 اور شریاس ایّر نے 80 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری، فین ایلن 22 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیون کونوے 24رنز ڈیرل مچل 11 بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے چارج سنبھال لیا، ولیمسن 94 اور لیتھم145 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹام لیتھم نے 104 گیندوں پر 145رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 5 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔