پنجاب، واٹر اینڈ سیوریج منصوبے میں تاخیر، عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

November 26, 2022

لاہور ( آن لائن ) پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں میں شامل واٹر اینڈ سیوریج منصوبے کے آغاز میں بلا جواز تاخیر پر عالمی بینک نے پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے مزید تاخیر کا مظاہرہ کیا تو منظور کئے گئے قرض میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے اس منصوبے کیلئے پہلے ہی ایک کھرب روپے کا قرض منظور کر رکھا ہے لیکن پنجاب حکومت تاحال اس منصوبے کو شروع نہیں کر سکی جس پر عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے مزید تاخیر کا مظاہرہ کیا تو منظور کئے گئے قرض میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک اس منصوبے کی مد میں پنجاب حکومت کو اب تک صرف 5لاکھ ڈالرز جاری کر چکا ہے جبکہ یہ منصوبہ پنجاب بھر کے لئے ہے۔