عمران خان کی حقیقت انکے ورکرز کے سامنے آگئی، خواجہ آصف

November 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹ گئے، انکی حقیقت ان کے ورکرز کے سامنے آگئی ہے۔آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔ عمران خان اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔