فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی توفیق پر اللّٰہ کا شکر گزار ہوں، جنرل ندیم رضا

November 26, 2022

اسلام آباد( خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکرہے، ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا،اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔