اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی پابندی ہوگی، ترجمان وفاقی پولیس

November 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے، سیاسی ریلیوں کو مقررہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر چیکنگ کی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں لائسنس یافتہ سمیت اسلحہ ساتھ رکھنے پر قطعی پابندی ہے ،یہ پابندی مزید دو ماہ تک جاری رہے گی، سیاسی ریلیوں کو مقررہ کردہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا۔