امپورٹڈ حکومت نے معیشت کی تباہی کےتمام ریکارڈر توڑ دیئے، شوکت ترین

November 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ترقی کرتی ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈر توڑ دئیے ہیں، ترسیلات زر میں سالانہ 9فیصد کمی، ڈسکاونٹ کی شرح 16فیصد تک بڑھ چکی ، پرانے پاکستان میں خوش آمدید ] گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جولائی تااکتوبر 2022کے فروخت اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 46فیصد ، پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 22 فیصد کمی ہوئی ہے ، سیمنٹ کی فروخت 23 فیصد سالانہ کمی کا شکار ہو چکی ہے ، ورکرز کی ترسیلات زر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہوئی ، پاور ڈسپیچ 10فیصد کم ہے ، فرٹیلائزر کی اکتوبر کی فروخت میں 46 فیصد کمی واقع ہوئی ، ڈسکاونٹ کی شرح 16 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ شوکت ترین نے مزید لکھا ”پرانے پاکستان میں خوش آمدید“۔