حارث رؤف کی باؤنسر اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگ گئی

November 26, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران اظہر علی کے ہیلمٹ پرحارث رؤف کی جانب سے کرائی گئی باؤنسر لگ گئی۔

اسلام آباد میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اظہر علینے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

سابق کپتان کا پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نے ٹیسٹ بھی کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہاظہر علی بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔