فیفا ورلڈ کپ: گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

November 26, 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دی دے۔

قطر کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور تیونس نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔

پہلے ہاف کے 23ویں منٹ میں آسٹریلیا کا فیصلہ کن گول مچل ڈیوک نے کیا، یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے دوران تیونس نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم وہ بال کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں نہ پھینک سکے۔

گروپ ڈی میں فرانس نے ایک میچ کھیلا ہے اور اُس کے 3 پوائنٹس ہیں، اسی طرح ڈنمارک نے اپنا مقابلہ ڈرا کیا اور اس کا 1 پوائنٹس ہے۔

دوسری طرف اسی گروپ میں آسٹریلیا 2 میچز کےبعد 3 پوائنٹس ہیں اور تیونس کے 2 مقابلوں کے بعد صرف1 پوائنٹ ہے۔