دلچسپ مقابلہ، پولینڈ نے سعودی ٹیم کو 0-2 سے ہرادیا

November 26, 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے گروپ سی کے اہم ترین میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 صفر سے ہرا دیا۔

قطر میں سعودی عرب کا دوسرے گروپ میچ میں پولینڈ سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

میچ کے 39ویں منٹ میں زیلینسکی نے گول کرکے پولینڈ کو برتری دلائی، تاہم وقفے کے قبل سعودی عرب کو پنالٹی ملی جسے وہ گول میں بدلنے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے مخالف گول پر حملے کئے لیکن وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے۔

82 ویں منٹ میں لیوندوسکی نے گول کرکے برتری 0-2 کردی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

میچ میں مجموعی طور پر سعودی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا لیکن قسمت نے پولینڈ کے کھلاڑیوں کا ساتھ دیا۔

میچ میں مجموعی طور پر بال پر سعودی ٹیم کی گرفت پولینڈ کے مقابلے میں 64 فیصد رہی، اسی طرح گرین شرٹس نے پولینڈ کے 9 بار کے مقابلے میں 16 مرتبہ گیند کو شوٹ کیا، جن میں سے 5 ٹارگٹڈ تھے۔

میچ میں سعودی ٹیم کو 5 جبکہ حریف ٹیم کو 4 بار کارنر ملا، مقابلے میں پولینڈ کے فاؤلز کی تعداد 18 رہی۔