محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے

November 26, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عامر کو ابوظبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیا۔

محمد عامر ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ جاری ہے جو 4 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔