ورلڈ کپ فٹ بال، پولینڈ نے سعودی عرب کی کامیابی روک دی، 2 گول سے شکست، آسٹریلیا کی جیت کا آغاز

November 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زیلنسکی اور لیوانڈسکی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پولینڈ نے سعودی عرب کو 2-0 کی شکست دیدی، پولینڈ کی ٹیم اس کامیابی کے بعد گروپ سی میں چار پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے، جبکہ آسٹریلیا نے تیونس کو شکست دیکر تین قمتی پوائنٹ حاصل کرلئے،ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں اسٹیج گروپ کے میچ میں سعودی کھلاڑی پولینڈ کے خلاف میچ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ گروپ سی میں کھیلے جانے والےایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اسٹیج گروپ کے میچ میں پہلےہاف میں پولینڈ کے پائیوٹر زیلنسکی نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ۔ دوسرے ہاف میںبھی پولینڈ کے کھلاڑی میچ پر چھائے رہے اور82 ویں منٹ میں ڈیفنڈر رابرٹ لیوانڈسکی نے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا۔ گروپ سی میں پولینڈ، سعودی عرب،میکسیکو ارجنٹائن کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ارجنٹائن اور میکسیکو نے ایک میچ کھیلا ہے۔جبکہ سعودی عرب نے اس سے قبل ارجنٹائن کو حیران کن شکست دیکر تین اہم پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے،مچل ڈک کے فیصلہ کن گول کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں تیونس کو شکست دیکر تین قمتی پوائنٹ حاصل کرلئے، اسٹریلوی ٹیم کو پہلےمیچ میںدفاعی چیمپئن فرانس کے ہاتھوں چار ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا کے دو میچوں میں تین جبکہ تیونس کا دو میچوں میں ایک پوائنٹ ہے، میچ کے دوران تیونس کو پانچ جبکہ آسٹریلیا کو دو کارنر ملے، تیونس کے کھلاڑیوں کو فاؤل پلے کا مظاہرہ کرنےریفری کی جانب سے تین یلو کارڈکا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل گروپ ڈی میں تیونس اور ڈنمارک کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔ الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے اسٹیج گروپ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے23یں منٹ میں آسٹریلیا کی بہترین موو کے نتیجے میں مچل نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کیا۔ ساتھی کھلاڑی نے ڈی کے باہر سے ہٹ لگائی جسے مچل نے گول میں ڈال کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔40 ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑیوں نے جوابی وار کیااور تیونس کے کھلاڑی کی ہٹ جو براہ راست گول میں جارہی تھی آسٹریلوی دفاعی کھلاڑی نے خوبصورتی سے کلیئر کیا۔ تھوڑی دیر بعد ہی تیونس نے آسٹریلوی گول پر حملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول پوسٹ کے برابر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ وقفے پر اسکور ایک صفر تھا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دو حملے کئے لیکن گول نہ کرسکے۔