سیاسی نعرے، ایرانی تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

November 27, 2022

کراچی( جنگ نیوز) قطر میں فیفا ورلڈکپ کے دوران ایرا نی شائقین کو سیاسی نعروں کے پرچم پوسٹر اٹھاکر اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ان میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور ویلز کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل سیکورٹی اسٹاف نے ایک خاتون کو مہسا امینی کی شرٹ اور پرچم پر سیاسی، جارحانہ، یا امتیازی پیغامات کے جملے لکھے ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ، اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون اور مرد کو مہسا امینی کی شرٹ لانے اور پرچم پر خواتین کی آزادی کے نعرے درج ہونے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اندر ایک خاتون ہاتھوں میں فٹ بال کی جرسی کو اونچا تھامے ہوئے تھی جس کی پشت پر مہسا امینی کا نام درج تھا جبکہ مرد نے ایران کا جھنڈا تھام رکھا تھا جس پر امتیازی پیغامات لکھے تھے،ان دونوں کو بھی اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔مہسا امینی کی دو ماہ قبل پولیس حراست میں موت ہوئی تھی، جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔