انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں آج اسلام آباد پہنچے گی

November 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں اتوار کی صبح ابوظبی سے اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا ۔پاکستانی ٹیم اسلام آباد کلب میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستانی کرکٹرز نے دن بھر نیٹ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیاٹیسٹ اسکواڈ کے رکن محمدنواز کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سیریز میں یادگار کارکردگی دینے کا ہدف ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنےکا موقع ملاتو ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ ہوگاپاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔پاکستان ان پچوں پر ساری عمر کھیلا ہے، آسٹریلیا میں جاکر ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے،محمد نوازنے کہا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنےکا موقع ملاتو بطور آل راونڈر ہی کھیلوں گا۔کنڈیشنر کے حساب سے میچ کے لیے اپنی تیاری کرتا ہوں۔ریڈ بال فارمیٹ میں پرفارمنس دینے کے بعد وائٹ بال فارمیٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جتنا کراؤڈ ہوا میں اتنا ہی پرجوش محسوس کروں گا۔بہت خوش ہوں کیونکہ کافی عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہوئی،محمد نواز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔انگلینڈ کے کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بھی اسی حساب سے تیاری کررہے۔ہر پچ پر بیٹرز کےلیے مشکلات پیداکرنے کی کوشش کروں گا۔