میسی کی ہار والی شرٹ کروڑوں روپے میں نیلام

November 27, 2022

کراچی( جنگ نیوز) سعودی عرب سے شکست سے دوچار ہونے والی ارجنٹائن کی ٹیم کے نامور کھلاڑی میسی کی شرٹ کو نیلامی کیلئے رکھ دیا گیا، شرٹ کی تاریخ بولی لگائی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کی شرٹس نیلام کرنے والی کمپنی نے میچ کھیلنے والے ارجنٹائن کےبعض کھلاڑیوں کی شرٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا جس میں میسی کی شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی ،پاکستانی روپے کے مطابق ایک کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔