سعودی عرب میں ورلڈ کپ کے آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سروس متاثر

November 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قطر اور سعودی عرب کے ماضی کے تنازع کے باعث سعودی عرب کے شہری ورلڈ کپ کے آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے فائدہ نہیں اٹھاپارہے ہیں سعودی عرب کے بیشتر حصوں میں اس کی رسائی ممکن نہیں ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں بندش کی کوئی وضاحت نہیں ملی ہے۔پلیٹ فارم، ٹوڈ ٹی وی، قطری براڈکاسٹر میڈیا گروپ کی ملکیت ہے، جس پر سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران کئی سالوں تک پابندی عائد تھی لیکن اکتوبر 2021 میں اسے بحال کر دیا گیا تھا،ہمارے قابو سے باہر معاملات کی وجہ سے ہم سعودی عرب میں بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ افتتاحی تقریب کی نشریات سےایک گھنٹہ قبل سروس مکمل طور پر ختم ہو گئی۔ایک اور نے کہا کہ سروس اب بھی مختصر طور پر کام کرتی ہے ، ایک سبسکرائبر نے کہا کہ سروس پر ریفنڈ حاصل کرنے کی کوششیں، جس کی قیمت تقریباً 300 سعودی ریال (تقریباً 80 ڈالر) ماہانہ ہے،مگر ہمیں اس میں ناکام ملی۔