وسیم اختر سے وفد کی ملاقات

November 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر پر یعقوب عطاری کی سربراہی میں وفد نےڈپٹی کنوینر وسیم اختر سے ملاقات کی، یعقوب عطاری نے 27نومبر کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کا دعوت نامہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کو پیش کیا اور شرکت کی درخواست کی۔اس موقع پروسیم اختر نے دعوت اسلامی کے وفد کو انکی دینی خدمات پر سراہتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاوؑن میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب، مسعودمحمود و دیگر بھی موجود تھے۔