10 سالہ بچے کیساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

November 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محمود آباد پولیس نے 10 سالہ بچے کیساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ محمود آباد میں 10سالہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ پرائیویٹ کلینک میں نرسنگ کا کام کرتی ہے ،مدعیہ نے بتایا کہ صفی اللہ عرف قاری نامی شخص نے اس کے بیٹے کو 23نومبر کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال بھیجا جائے گا اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔