ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد جاں بحق

November 27, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دار الحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔سنگ جانی پولیس کو احسان نے بتایاکہ نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے اسکے موٹرسائیکل سوار بھائی اعتزاز کو کچل دیاجو دوران علاج جان بحق ہوگیا۔کھنہ پولیس کو ولید نے بتایاکہ اسکے کار سوار بھائی سرمد کو دوسری کار نے ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں اسکا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ سہالہ کے علاقے میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔راولپنڈی میں بھی ٹریکٹر کی زد میں آکر شہری شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ وارث خان پولیس کو عزیز نے بتایا کہ میں دوستوں کےہمراہ شاہین چوک اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک ٹریکٹر انتہائی غفلت لاپروائی سے آیا جس نے ہمیں پیچھے سے ہٹ کیاجس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی۔