رقم گنتی کرنے کے بہانے لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار

November 27, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) تھانہ مار گلہ پولیس نے بینکوں کے باہر شہریوں سے رقم گنتی کرنے کے بہانے لوٹنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ گروہ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت غلام علی کے نام سے ہو ئی جس کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم بر آمد کر لی گئی ، ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ۔