ہری پور، لینڈ یوز کے حوالے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

November 27, 2022

پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر محمد فواد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی ہری پور کا پہلا اجلاس ہواجس میں تحصیل چیئرمین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم ایز اور تمام ضلعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو صوبائی حکومت کے نئے ایکٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس ایکٹ کے مطابق ضلع کی ماسٹر پلاننگ اور زوننگ کی جائے گی۔سب نیشنل گورننس پروگرام کے نمائندے نے ایکٹ پر پریزینٹیشن دی اور اس ضمن میں اپنے ادارے کی طرف سے مستقبل میں بلامعاوضہ تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہری پور کے تناظر میں اس ایکٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہری پور اس ایکٹ کے طریقہ کار پر عمل درآمد کرنے والے اولین اور ماڈل اضلاع میں شمار ہو گا۔ ڈی سی نے تمام ممبران کو لینڈ یوز کے حوالے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔