مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں روزگار کے مواقع پیدا کیے، مریم اورنگزیب

November 27, 2022

مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کے پچھلے دورِ حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

اسلام آبا د میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات دی گئیں، پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولتیں بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت نے اس پروگرام کا نام بدل کر کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہوزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔