چین سے ٹرین کی 46 جدید اور خوبصورت بوگیاں پہنچ گئیں

November 27, 2022

—فائل فوٹو

چین سے ریلوے کی 46 جدید اور خوبصورت مسافر بوگیاں پہنچ گئیں۔

چین سے ریلوے کی 46 جدید اور خوبصورت مسافر بوگیوں کے پاکستان پہنچنے کے بعد کے پی ٹی پر کرینوں کی مدد سے بوگیوں کی منتقلی کا آپریشن جاری ہے۔

کے پی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ 46 مسافر بوگیاں بندرگاہ کی برتھ 24 پر اتاری جائیں گی۔

اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریلویز کے مسافر آپریشن کی استعداد اور کوالٹی بہتر ہو گی۔