ڈزنی فلم نے جانی ڈیپ کے دوبارہ کیپٹن جیک اسپارو کا کردار والا معاملہ روک لیا

November 27, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

ہالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار جانی ڈیپ کے حوالے سے یہ افواہ غلط ثابت ہوئی ہے کہ وہ اپنا مشہور اور آئیکونک فلمی کردار کیپٹن جیک اسپارو ایک نئی پائریٹس کیریبین فلم میں دوبارہ ادا کریں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈزنی کی جانب سے اس پلان کو دوبارہ شروع کیے جانے کے معاملے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پائریٹس سیریز کی 2003 کی پہلی فلم دی کرز آف دی بلیک پرل میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے 2006 سے 2017 کے دوران اس کی چار سیکوئیل میں کام کیا۔

تاہم اطلاع کے مطابق اس سلسلے کی مجوزہ چھٹی فلم کو جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے ان کے خلاف گھریلو تشدد کے الزام کے بعد روک لیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایکرپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانی ڈیپ کے حق میں مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد ڈزنی اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا سوچ رہی ہے۔

تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق ڈزنی کی جانب اس صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اس لیے اس نے پروجیکٹ کو روکا ہوا ہے۔