میں نے سچن ٹنڈولکر کے بلے سے تیز ترین سنچری کی تھی، شاہد آفریدی

November 27, 2022

فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تھائی لینڈ کے ریسٹورنٹ میں بھارتی کرکٹ مداحوں سے گفتگو ہوئی، شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شاہد آفریدی نے بھارتی مداحوں سے پسندیدہ کرکٹرز پوچھے، بھارتی مداحوں نے دھونی، ٹنڈولکر، کوہلی کو پسندیدہ کرکٹرز کہا۔

ایک بھارتی مداح نے شاہد آفریدی کو ان کی تیز ترین سینچری کی یاد دلائی، جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے سچن ٹنڈولکر کے بلے سے تیز ترین سنچری کی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آج بھی سچن ٹنڈولکر کا بلا میرے پاس موجود ہے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہم ملک کے سفیر ہوتے ہیں، ہمارے لیے سب انسان برابر ہونے چاہییں۔