مراکشی فٹبالر کا فتح کے بعد جذباتی انداز میں والدہ کو خراج تحسین

November 28, 2022

دوحا (جنگ نیوز) فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچ میں بیلجیئم کو شکست دینے کے بعد افریقی ٹیم مراکش کے کھلاڑی کی والدہ کے ساتھ جذباتی انداز میں ملنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔افریقی ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی کی والدہ بیٹے کی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش نظر آئیں اور انہوں نے جذباتی انداز میں فٹبالر کے گالوں کو بوسہ دیا۔ جواب میں اشرف حکیمی بھی اپنی والدہ کا ماتھا چومتے نظر آرہے ہیں۔ورلڈکپ کے میچ میں افریقی ٹیم مراکش نے عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دے دی۔یہ مراکش کی ورلڈکپ میں 24 سال بعد پہلی فتح ہے۔