سعودی فٹبال کپتان سلمان انجرڈ ہوکر ورلڈکپ سے باہر

November 28, 2022

دوحا (جنگ نیوز) سعودی فٹ بال ٹیم کے کپتان کپتان سلمان الفراج ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ ارجنٹائن کے خلاف گذشتہ منگل کو 2-1 سے تاریخی فتح کے دوران پہلے ہاف کے اختتام پر زخمی ہو گئے تھے۔ ٹانگ کی چوٹ کے ساتھ انہیں بیساکھیوں کے سہارے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا تھا۔سعودی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اتوار کو اعلان کیا گیا ہے کہ ہیڈکوچ ہاروے رینارڈ کی جانب سے کیمپ چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ رینارڈ نے کہا کہ میڈیکل ٹیم نے مفصل معائنے کے بعد واضح کیا ہے کہ سلمان مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے پولینڈ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کے بعد اب اپنے اگلے میچ میں میکسیکو کو ہرحال میں ہرانا ہوگا، تاکہ اس کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوجائے۔