ورلڈ کپ کا جنون، دو دوست فرانس سے سائیکل پر قطر پہنچ گئے

November 28, 2022

دوحا ( جنگ نیوز) فٹبال ورلڈکپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنا ہر مداح کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے وہ طیارے سے میزبان ملک کا رخ کرتے ہیں۔ مگر فرانس سے تعلق رکھنے والے 2 افراد نے یہ خواب پورا کرنے کے لیے اپنے ملک سے قطر تک سائیکل پر سفر کیا ۔گیبریل مارٹین اور مہدی بلامیسا نے 3 ماہ کے دوران 4350 میل کا فاصلہ سائیکل پر طے کیا اور اپنی ٹیم فرانس کو کھیلتے دیکھنے کے لیے قطر پہنچے۔