نسلی برتری کا الزام، کوسووا کی شکایت پرسربیا کیخلاف فیفا کی کارروائی

November 28, 2022

کراچی(جنگ نیوز) فیفا نے سربیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف نظم و ضبط کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔ سربیا کے خلاف یہ کارروائی برازیل سے دوحہ میں ورلڈ کپ میچ کے دوران کوسووا کا متنازع نقشہ اپنے ڈریسنگ روم میں آویزاں کرنے پر کی جا رہی ہے۔ جس کی کوسووا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا سے شکایت کی کوسووا کی جنگ کے 23 سال بعد روس کے اتحاد ی سربیا اور کوسووا کی البانوی نژاد حکومت کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کوسووا نے 2008ء میں سربیا سے آزادی حاصل کی تھی۔